مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین سےمتعلق نازیبا بیان کی ٹیپ سامنے آنے بعد ان کی اہلیہ دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔ ملینیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی باتیں کرنے پر اکسایا گیا ہے، ان پرخواتین سے دست درازی کےالزامات جھوٹےہیں۔
ملینیا ٹرمپ نے اپنے شوہر پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کو کبھی اس قسم کےالفاظ استعمال کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
ملینیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام الزامات اپوزیشن کی منظم مہم کا حصہ ہے، جن خواتین نے الزامات لگائے، کیا ان کاپس منظربھی دیکھاگیا؟ الزامات لگانےوالوں کےپاس کوئی ثبوت نہیں۔ چند روز قبل امریکی اخبارمیں ٹرمپ کی 2005ء کی ایک وڈیوسامنےآئی تھی، جس میں ٹرمپ نے خواتین سےمتعلق انتہائی نازیباالفاظ استعمال کیےتھے۔
امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین سےمتعلق نازیبا بیان کی ٹیپ سامنے آنے بعد ان کی اہلیہ دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔
News ID 1867680
آپ کا تبصرہ